Results 1 to 2 of 2

Thread: Ø+ضرت ابوبکر (رضی اللہ عنہ)

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Islam Ø+ضرت ابوبکر (رضی اللہ عنہ)


    Ø+ضرت ابوبکر (رضی اللہ عنہ)

    نام اور کنیت Ø+ضرت ابو بکر عام الفیل (وہ سال جس میں ابرہہ Ù†Û’ مکہ پر Ø+ملہ کیا) Ú©Û’ اڑھائی برس بعد 572 ءمیں پیدا ہوئے۔ آپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اڑھائی برس چھوٹے تھے۔ آپ کا نام عبد اللہ تھا اور کنیت ابو بکرؓ، والد Ú©ÛŒ کنیت ابو Ù‚Ø+افہ اور نام عثمان بن عامر تھا۔ بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ اسلام لانے سے قبل آپ کا نام عبد الکعبہ تھا، لیکن اسلام قبول کرنے Ú©Û’ بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم Ù†Û’ آپ کا نام عبد اللہ رکھ دیا۔
    قبیلہ

    Ø+ضرت ابو بکرؓ قبیلہ تیم بن مرہ بن کعب سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کا نسب آٹھویں پشت میں مرہ پر جا کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مل جاتا ہے۔ آپ کا پیشہ تجارت تھا۔ آپ بہترین اخلاق Ú©Û’ مالک، رØ+Ù… دل اور نرم خو تھے۔ عقل مندی ØŒ دور اندیشی اور بلند فکری Ú©Û’ Ù„Ø+اظ سے مکہ Ú©Û’ بہت Ú©Ù… لوگ آپ Ú©Û’ ہم پلہ تھے۔ خلیفہ اول اور مردوں میں سب سے پہلے اسلام لانے والے آپ تھے۔آپؓ ام المومنین Ø+ضرت عائشہ Ø“ Ú©Û’ والد تھے۔آپ Ù†Û’ رسول اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم Ú©Û’ ہمراہ ہجرت کی۔ انہوں Ù†Û’ اپنی تمام دولت راہ خدا میں خرچ کر دی۔ اسلام لانے Ú©Û’ بعد آپ Ú©ÛŒ زیادہ تر زندگی Ø+ضرت Ù…Ø+مد صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم Ú©ÛŒ صØ+بت میں گزری۔ جب نبی اکرم Ú©ÛŒ بیماری Ù†Û’ شدت اختیار Ú©ÛŒ تو آپ Ù†Û’ Ø+Ú©Ù… دیا کہ ابو بکرؓ لوگوں Ú©Ùˆ نماز پڑھائیں۔ ایک دن ابو بکرؓ مدینہ سے باہر تشریف Ù„Û’ گئے تھے کہ نماز کا وقت ہو گیا۔ Ø+ضرت بلال Ù†Û’ Ø+ضرت ابوبکر Ú©Ùˆ نہ پا کر Ø+ضرت عمرؓ سے نماز پڑھانے Ú©Ùˆ کہا۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم Ù†Û’ فرمایا کہ ابوبکر کہاں ہیں؟ اللہ اور مسلمان یہ بات پسند کرتے ہیں کہ ابو بکر نماز پڑھائیں۔
    زمانہ خلافت صدیقی

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ وفات کا صدمہ اس قدرگہراتھا کہ اسے خود برداشت کر لینااورآپ Ú©Û’ بعد آپ Ú©ÛŒ غمگین امت Ú©Ùˆ درست سمت میں Ù„Û’ کر چلنا ایسا کارنامہ تھا جو Ø+ضرت ابو بکر ہی انجام دے سکتے تھے۔ چنانچہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ سلم Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ بعد Ø+ضرت ابوبکر Ø“ مسلمانوں Ú©Û’ پہلے خلیفہ مقرر ہوئے۔ خلافت کا منصب سنبھالتے ہی آپ Ú©Ùˆ مرتدوں Ú©Û’ فتنے اور اسامہ Ú©Û’ لشکر Ú©ÛŒ مشکل پیش آئی۔(مرتد اصطلاØ+ میں اس شخص Ú©Ùˆ کہتے ہیں جو Ø+ضور ï·º Ú©Û’ دور میں ایمان لا کر دوبارہ کافر ہو جائے Û” اکثرعلما اس Ú©Ùˆ بھی مرتدکہتے ہیں جو اسلام Ú†Ú¾ÙˆÚ‘ کر غیر مسلم ہو جائے) نبی صلی اللہ علیہ وسلم Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ بعد عربوں Ú©ÛŒ بدوی فطرت بیدار ہو گئی۔ وہ مرکز مدینہ سے آزاد ہوکر دوبارہ کفر Ú©ÛŒ طرف لوٹنے Ú©ÛŒ تیاریاں کرنے Ù„Ú¯Û’Û” بعض قبائل Ù†Û’ زکوٰة دینے سے انکار کر دیا۔ دوسری طرف اسامہ Ú©Û’ لشکر کا مسئلہ بن آیا۔ اس لشکر Ú©Ùˆ خود نبی اکرم Ù†Û’ شام Ú©ÛŒ سرØ+د پر رومیوں سے جنگ Ú©Û’ لیے تیار کیا تھا۔ لیکن اب بعض صØ+ابہ اس لشکر Ú©ÛŒ روانگی Ú©Û’ خلاف تھے، جبکہ Ø+ضرت ابو بکر صدیق Ù†Û’ فرمایا کہ مجھے اس ذات Ú©ÛŒ قسم ہے جس Ú©Û’ ہاتھ میں میری جان ہے اگر مجھے یہ یقین ہو کہ جنگل Ú©Û’ درندے مجھے اٹھا کر Ù„Û’ جائیں Ú¯Û’ تو بھی میں اسامہ Ú©Û’ اس لشکر Ú©Ùˆ روانہ ہونے سے نہیں روک سکتا۔اس Ú©Û’ علاوہ آپ Ú©Û’ زمانہ ¿ خلافت میں بہت سے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے بھی پیدا ہو گئے۔ آپ Ù†Û’ اپنی دور اندیشی اور فہم Ùˆ فراست سے ان معاملات Ú©Ùˆ بڑے اچھے طریقے سے Ø+Ù„ کیا۔ سیدنا ابو بکر Ù†Û’ اپنی خلافت Ú©ÛŒ ذمہ داریاں انتہائی تقویٰ Ùˆ امانت Ú©Û’ ساتھ ادا کیں۔ اØ+تیاط کا یہ عالم تھا کہ ان Ú©ÛŒ اہلیہ Ù†Û’ Ø+لوہ کھانے Ú©ÛŒ فرمایش Ú©ÛŒ تو مسلمانوں Ú©Û’ بیت المال پر بوجھ ڈالنا منظور نہ کیا، بلکہ روزانہ ملنے والے وظیفے میں سے Ú©Ú†Ú¾ رقم پس انداز Ú©ÛŒ تب Ø+لوہ بنایا Û” آپ کا دور خلافت تقریباً ستائیس ماہ رہا۔آپ Ú©Û’ دور خلافت میں مسلمانوں کومتعدد فتوØ+ات ہوئیں۔
    وفات اور مدفن

    آپؓ (22جمادی الثانی 13Ú¾)23اگست 634 میں مدینہ میں فوت ہوئے Û” اپنی وفات سے پہلے آپ Ù†Û’ مسلمانوں Ú©Ùˆ ترغیب دی Ú©ÛŒ وہ Ø+ضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ Ú©Ùˆ خلیفہ تسلیم کر لیں۔ لوگوں Ù†Û’ آپ Ú©ÛŒ ہدایت پر Ø+ضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ Ú©Ùˆ خلیفہ تسلیم کر لیا۔ وفات Ú©Û’ وقت آپ Ú©ÛŒ عمر مبارک 61 سال تھی۔ Ø+ضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی ٰعنہ Ú©Ùˆ وفات Ú©Û’ بعد Ø+ضرت Ù…Ø+مد صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم Ú©Û’ روضہ مبارک میں آپ Ú©Û’ ساتھ سپرد خاک کیا گیا جو کہ ایک بہت بڑی سعادت تھی۔

  2. #2
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    Default Re: Ø+ضرت ابوبکر (رضی اللہ عنہ)


Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •